ڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی وموبائل چھین لیا

 ڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی وموبائل چھین لیا

ڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی وموبائل چھین لیا91شمالی کے ڈیروں سے مجموعی طور پر 28لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی نان سٹاپ وارداتوں کے دوران بھابھڑہ کے قریب طائف علی سے دو نامعلوم ڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی وموبائل چھین لیا،قمر کالونی کے رہائشی محمد یونس سے دو نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر اڑھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ،سالم کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر جواد الحسن سے پچیس ہزار روپے نقدی چھین لی ،جبکہ گورنمنٹ پرائمری ماڈل سکو ل کوٹ ناجہ سے نامعلوم چور پنکھے ، تاریں، لوہے کے بینچ و دیگر قیمتی ساما ن ، اسی طرح جامع مسجد معظم آباد سے سپیکر ،نلکا و دیگر اشیاء اڑا لے گئے ،موضع جھادہ کے ارشد محمود،انور کالونی کے شجاع الرحمان، پھلروان کے فیصل تبسم،جوہر کالونی کے کاشف عمران،34شمالی کے جاوید اقبال کے گھروں سے لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، پرائز بانڈز، زیورات، موبائلز و دیگر قیمتی سامان،مسلم بازار کے تاجر محمد فہد کی دوکان سے 7لاکھ روپے مالیت کا سینیٹری کا سامان،کدلتھی کے محمد اقبال کے کریانہ سٹور سے 70ہزارروپے مالیت کے کولڈ ڈرنکس اور سگریٹس،49شمالی سے محمد فیضان،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سے شیراز فاروق، سیٹلائٹ ٹاؤن سے محمد عقیل،چیمہ کالونی سے محمد عمران کی موٹرسائیکلیں ،سردار پور مورووالا کے محمد عارف،137شمالی کی رہائشی بیوہ خاتون سکینہ بی بی ،91شمالی کے رحمت اﷲ کے ڈیروں سے مجموعی طور پر 28لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...