چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کا گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چکڑالہ کا دورہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کا گورنمنٹ  گرلز ایلیمنٹری سکول چکڑالہ کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سرگودھا اظہر سہیل نیازی نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چکڑالہ، تحصیل شاہپور کا دورہ کیا،

 جہاں انہوں نے تدریسی سرگرمیوں، تعلیمی معیار، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا سی ای او ایجوکیشن کے ہمراہ ڈپٹی ڈی ای او تحصیل شاہپور ثمرین اختر اور ایس ایم یو کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر عمران لطیف بھی موجود تھے ۔ افسران نے سکول کے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور تدریسی عمل سمیت مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا دورے کے دوران ایس ایم یو کے تحت سکول میں زیرِ تعمیر چاردیواری کے کام کا بھی خصوصی معائنہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...