کریشنگ سیزن، ایکسل لوڈمینجمنٹ رجیم پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ، ایس او پیز جاری

کریشنگ سیزن، ایکسل لوڈمینجمنٹ رجیم پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ، ایس او پیز جاری

ڈبل ٹرالی پر پابندی عائد،مقررہ سائز اور وزن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کے احکامات،تمام ٹریکٹر ٹرالیاں مکمل طور پرفٹ ہونی چاہئیں،سائز اور وزن کی حدود کی پابندی یقینی بنائی جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کریشنگ سیزن، ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ، ڈبل ٹرالی پر پابندی عائد،مقررہ سائز اور وزن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کے احکامات اور کریشنگ سیزن 2026-27کے ایس او پیز جاری کر دی دیئے گئے ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ملک محمد طاہر، ٹریفک، پٹرولنگ پولیس، ہائی ویز، ڈی ایف سی، انڈسٹری کسان اتحاد اور تمام شوگر ملز کے نمائندگان نے شرکت کی. ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ گنے کی کرشنگ سیزن کے آغاز سے قبل ٹریفک قوانین اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔ تمام ٹریکٹر ٹرالیاں مکمل طور پر مکینکلی فٹ ہونی چاہئیں اور مقررہ سائز اور وزن کی حدود کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کی مقررہ سائزنگ اور حفاظتی اقدامات انتہائی اہم ہیں۔ ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور چائنہ لائٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے تاکہ رات کے اوقات میں حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ حفاظتی اقدامات یقینی بنانا شوگر ملز کی بھی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ اس عمل میں اہم اسٹیک ہولڈر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ڈبل ٹرالی کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ مقررہ حد سے زائد وزن بھی برداشت نہیں کیا جائیگاتاہم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گنے سے لدی ٹرالیاں سڑکوں پر کھڑی کرنے کے بجائے شوگر ملز کے یارڈ کے اندر کھڑی کی جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے ایکسین ہائی ویز کو لاہور روڈ اور خوشاب روڈ کا دورہ کرکے ٹریفک کی روانی اور ٹرالیوں کی پارکنگ سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...