میانی میں تحفظ ختمِ نبوت ؐ کانفرنس
میانی( نامہ نگار )سبزی منڈی میانی میں ایک عظیم الشان \'تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ کانفرنس\' ہوئی جس میں دور دراز علاقوں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عمیم الاحسان نے حاصل کی۔ بعد ازاں حافظ شعیب کھچی اور حافظ منیر احمد نے نہایت پرجوش انداز میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کا ہدیۂ عقیدت پیش کیا جس سے ہو گیا.تقریب میں مہمانِ خصوصی الحاج راؤ عبدالقیوم نے شرکت کی اور حاضرین سے پرجوش خطاب کیا۔ اس موقع پر ممتاز علمائے کرام، جن میں \'شاہینِ ختمِ نبوت\' حضرت مولانا اللہ وسایا اور \'خطیبِ ختمِ نبوت\' حضرت مولانا رضوان عزیز شامل تھے ، نے خصوصی خطابات کیے علمائے کرام نے اپنے مدلل بیانات میں واضح کیا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ ایمان کی اساس ہے ، اور مرزائیوں سمیت ہر فتنے کے خلاف ڈٹ جانا ہر مسلمان کا اولین فرض ہے ۔ انہوں نے اس فتنے کو اسلام دشمن قوتوں کی سازش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments