تمام پرائیویٹ ہسپتال اور کلینک بوجہ ہڑتال 30 ستمبر بروز بند رہیں گے

تمام پرائیویٹ ہسپتال اور کلینک بوجہ  ہڑتال 30 ستمبر بروز بند رہیں گے

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کے تمام پرائیویٹ ہسپتال اور کلینک بوجہ ہڑتال 30 ستمبر بروز بند رہیں گے ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) میانوالی کے ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ۔۔

 پی ایم اے میانوالی، پی ایم اے ایف بی آر اور دیگر حکومتی پالیسیز کے خلاف سینٹر پنجاب کی 30 ستمبر کی ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کرے گی۔پریس ریلیز کے مطابق 30 ستمبر بروز بدھ ضلع میانوالی کے تمام پرائیویٹ ہسپتال اور کلینکس مکمل طور پر بند رہیں گے ۔تنظیم کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ تمام معزز ممبران اس فیصلے پر مکمل عمل درآمد کریں گے اور باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز یونٹی کو مزید تقویت بخشیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...