نامعلوم افرادجیولری کی دکان سے چیک کرنے کے بہانے تین قیمتی انگوٹھیاں لے اڑے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم افرادجیولری کی دکان سے چیک کرنے کے بہانے نو سربازی کے ذریعے تین قیمتی انگوٹھیاں لے اڑے۔
پولیس کے مطابق وڑائچ کالونی پھلروان میں واقع محمد ندیم کی دوکان پر دو نامعلوم افراد آئے اور دکان سے تین انگوٹھیاں دیکھنے کے لیے لیں، جن کا مجموعی وزن 7 گرام اور مالیت تقریباً 2 لاکھ 45 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔ دکاندار کے مطابق ملزمان انگوٹھیاں چیک کرنے کے بہانے دکان سے باہر نکلے اور موقع سے غائب ہوگئے ، جن کی تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments