اربوں کی گرانٹ سے بھلوال شہر کا ہر علاقہ تعمیری لحاظ سے بہتر ہوگا ،افتخار احمد مغل

 اربوں کی گرانٹ سے بھلوال  شہر کا ہر علاقہ تعمیری لحاظ  سے بہتر ہوگا ،افتخار احمد مغل

بھلوال (نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) مسلم لیگ (ن) سٹی بھلوال کے صدر افتخار احمد مغل نے کہا ہے کہ۔۔۔

 ممبر قومی اسمبلی ووفاقی وزیرڈاکٹر ملک مختاراحمد بھرتھ اورممبرصوبائی اسمبلی وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری منصوراعظم سندھو دونوں شخصیات اہلیان بھلوال کی ترقی کے خواہاں ہیں اس حلقے کے عوام کی امیدوں پر پورااترتے ہوئے تعمیری کاموں سمیت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر وقت عوام کے درمیان موجود نظر آتے ہیں یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ایم این اے ڈاکٹر ملک مختاراحمد بھرتھ اور ایم پی اے چوہدری منصوراعظم سندھو اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کے جذبہ کے ساتھ عوام کی قومی وصوبائی اسمبلی میں آوازبلند کررہے ہیں اور جہاں تک ممکن ہوسکتا ہے اس حلقہ بالخصوص بھلوال شہر کی تعمیروترقی کیلئے اپنا مخلصانہ کرداراداکررہے ہیں انکی کوششوں سے جاری ہونیوالی اربوں روپے کی گرانٹ سے بھلوال شہر کا ہر علاقہ تعمیری لحاظ سے بہتر ہوگا اور انکی کاوشوں سے اہلیان بھلوال کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے گا انہوں نے کہا کہ عوام اپنے منتخب کردہ ایم این اے ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ اورایم پی اے چوہدری منصوراعظم سندھو پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...