100 مرلہ زمین کے لین دین کا معاملہ سنگین رخ اختیار کرگیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کروڑوں روپے مالیت کی 100 مرلہ زمین کے لین دین کا معاملہ سنگین رخ اختیار کرگیا۔
بھیرہ کے رہائشی احسان اﷲ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی 100 مرلہ ذاتی اراضی 22 اپریل 2024 کو احمد بخش کے ساتھ چار کروڑ روپے میں فروخت کرنے کا معاہدہ کیا، جس کے تحت 30 لاکھ روپے بطور بیعانہ وصول کیے جبکہ بقایا رقم کی ادائیگی کے لیے ملزم نے 3 کروڑ 70 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ معاہدے کے تحت اس نے زمین ملزم کے نام منتقل کردی، تاہم مقررہ وقت پر رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر رابطہ کیا تو ملزم نے 7 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیتی چیک دے کر اسے مقررہ وقت پر کیش کرانے کا کہا، جو بینک میں جمع کرانے پر ڈس آنر ہوگیا۔ رقم کی واپسی کے لیے متعدد بار رابطہ کرنے پر ملزم ٹال مٹول کرتا رہا اور اب رقم کا مطالبہ کرنے پر مبینہ طور پر جان سے مارنے اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments