سیوریج نالی بند ہونے سے شہری اور اسکے خاندان کا جینا محال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہمسایوں نے گھر کی سیوریج نالی بند ہونے سے شہری اور اسکے خاندان کا جینا محال کر دیا،نالی بند کرنے کا معاملہ سرکاری دفتر پہنچ گیا۔
120جنوبی کے رہائشی غلام مصطفیٰ نے محمد سلیمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسسٹنٹ کمشنر سرگودھاکو دی گئی درخواست میں بتایا کہ ان کے گھر کا سیوریج پانی گلی میں واقع نالی کے ذریعے خارج ہوتا ہے ، تاہم مبینہ طور پر آصف اور دیگر افراد نے زبردستی ان کے گھر کی سیوریج نالی بند کردی جس کے باعث گندا پانی گھر کے سامنے جمع ہو گیا اور بدبو و تعفن پھیلنے لگانالی کی بحالی کے لیے متعدد بار ذاتی طور پر اور معززین علاقہ کے ذریعے متعلقہ افراد سے رابطہ کیا گیا لیکن مبینہ طور پر نالی کھولنے سے انکار کر دیا گیا، جس کے باعث جینامحال ہو کر رہ گیا ہے ۔ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع کا معائنہ کرایا جائے ، سیوریج نالی بحال کرائی جائے اور مبینہ طور پر رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments