ڈاکوؤں نے گرین بس ملازم سمیت دو افراد کو لوٹ لیا

 ڈاکوؤں نے گرین بس ملازم سمیت دو افراد کو لوٹ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رات گئے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے راہ چلتے گرین بس ملازم سمیت دو افراد کو مبینہ طور پر لوٹ لیا۔

چند منٹوں میں دو قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، بتایا جاتا ہے کہ گرین بس ملازم طلحہ اقبال ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ لاری اڈا روڈ پر پیچھے سے آنے والے 70 سی سی موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان نے اسے روک کر 54 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا۔ اسی دوران سائیکل پر وہاں سے گزرنے والے اصغر علی کو بھی ملزمان نے مبینہ طور پر روک کر 20 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...