چارپائی کو آگ لگنے سے 70 سالہ بزرگ جھلس گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے کیکر والا میں چارپائی کو اچانک آگ لگنے سے 70 سالہ بزرگ 54 فیصد جھلس گیا، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد متاثرہ بزرگ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا۔
لواحقین کے مطابق محمد صدیق چارپائی پر سگریٹ پیتے ہوئے سو گیاکہ مبینہ طور پر سگریٹ بستر پر گرنے سے چارپائی میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں وہ جھلس گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments