سردار محمد عاصم شیر میکن کی بھرپور حمایت کا اعلان

سردار محمد عاصم شیر میکن کی بھرپور حمایت کا اعلان

سردار محمد عاصم شیر میکن کی بھرپور حمایت کا اعلان قومی اور صوبائی انتخابات میں وہ محمد عاصم شیر میکن کا ساتھ دیں گے

شاہپور صدر (نامہ نگار) معروف سیاسی و سماجی شخصیت، گدی نشین دربار حضرت شاہ شمس شیرازی اور آفیسر پنجاب بینک سید نصرت علی شاہ شیرازی نے پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر میکن کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔سید نصرت علی شاہ شیرازی نے اپنی رہائش گاہ شاہپور سٹی میں سردار محمد عاصم شیر میکن کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر باقاعدہ حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ سردار محمد عاصم شیر میکن کے فلاحی و ترقیاتی کاموں، حسنِ اخلاق اور حلقے کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کوشاں رہنے سے متاثر ہیں، اسی بنا پر ان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی، قومی اور صوبائی انتخابات میں وہ بھرپور طور پر سردار محمد عاصم شیر میکن کا ساتھ دیں گے اور انہیں دوبارہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب کروانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔اس موقع پر سابق ایم پی اے سردار بہادر عباس میکن، سردار فخر عباس میکن، سردار محمد اقبال میکن، سردار مظہر حیات میکن، سردار ممتاز مقبول میکن، یوسف الحسن میکن، سردار محمد اشرف میکن، سردار محمد علی میکن، سردار طلحہ میکن، سردار اسد عباس میکن، چوہدری اجمل منیر، سید شاہ محمد سلطان شیرازی، رانا کریم داد جھمٹ، رانا جہانداد جھمٹ، سید اسماعیل شاہ شیرازی، سید حسن احمد شاہ شیرازی، سید غلام حسنین شاہ شیرازی، رانا نصر حیات جھمٹ، مہر محمد شفیع، علی حیدر شاہ شیرازی، سید زین العابدین شیرازی، مہر احمد شیر سیال، مہر خداد جھاوری، ملک شبیر اعوان، ملک حق نواز اور صفدر حسین کھوکھر سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...