پتھر مارکیٹ سے ملحقہ علاقو ں میں چھاپے ،5سٹون کریشر ز سیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے سینئر آفیسر قیصر محمود کی سربراہی میں پتھر مارکیٹ 116جنوبی اور ملحقہ علاقو ں میں چھاپے مار کر 5سٹون کریشر ز سیل کر دیئے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ سٹون کریشرز فضائی آلودگی کا سبب بن رہے تھے جن کے مالکان کو قبل ازیں ویٹ سکربر سسٹم انسٹال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں مگر عملدرآمد نہیں ہو ا جس پر سٹون کریشرز سیل کرکے مالکان کے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments