سرکلر روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سرکلر روڈ جگہ جگہ سے  ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بھیرہ(نامہ نگار)پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث سرکلر روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے ، جبکہ سڑک سے گزرنے والی بھاری ٹریفک نے صورتحال مزید خراب کر دی ہے ۔

سڑک کے اطراف درجنوں تعلیمی ادارے ہونے کے باوجود پانی کے چھڑکاؤ کا کوئی انتظام نہیں، جس کے باعث اڑنے والے گردوغبار سے طلبہ سمیت شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بچے ، بزرگ اور دیگر افراد سانس، گلے اور دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔محمد شمشیر شاہ، محمد الیاس احمد، فتح محمد، محمد اظہر اور اسد علی نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کی کارکردگی محض فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...