گمشدہ کمسن بچے کو بحفاظت ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا گیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی کاروائی، گمشدہ کمسن بچے کو بحفاظت ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
بھاگٹانوالہ پولیس کو کمسن حاشر ممتاز بعمر 11 سال کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او بھاگٹانوالہ کو بچے کو بحفاظت ڈھونڈنے کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے ، پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا، جس پر والدین نے سرگودھا پولیس کی کاوشوں کو سراہا، اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بچے آپکا مستقبل ہیں ان کی بہترین پرورش اور حفاظت والدین کی ذمہ داری ہے ، والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں میں کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments