سٹیمپ ڈیوٹی وصولی کی مجموعی صورتحال غیر تسلی بخش رہی

سٹیمپ ڈیوٹی وصولی کی مجموعی صورتحال غیر تسلی بخش رہی

سٹیمپ ڈیوٹی وصولی کی مجموعی صورتحال غیر تسلی بخش رہی بھلوال 24، بھیرہ 29.7، کوٹمومن 36.4، ساہی وال 17.4فیصدرہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سرگودھا ضلع میں ایگریکلچر انکم ٹیکس ،موٹیشن فیس اور سٹیمپ ڈیوٹی وصولی کی مجموعی صورتحال غیر تسلی بخش رہی، ذرائع کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دیئے گئے مجموعی اہداف کے مقابلے میں تحصیل سرگودھا میں اے آئی ٹی کی ریکوری کی شرح 27فیصد، بھلوال 24فیصد، بھیرہ 29.7فیصد، کوٹمومن 36.4فیصد، ساہی وال 17.4فیصد، شاہ پور 22.7فیصد اور تحصیل سلانوالی میں 18.9فیصد رہی، اسی طرح موٹیشن فیس کی ریکوری 53.6فیصد رہی اور سٹیمپ ڈیوٹی کی ریکوری 50.3فیصد رہی، جس پر صوبائی حکومت نے ضلعی افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بقایا جات کی وصولی کیلئے 31اکتوبر کا ہدف دیا ہے اور اس دورانیہ میں سابقہ و کرنٹ واجبات کی وصولی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...