خطرناک انداز میں ون ویلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
خطرناک انداز میں ون ویلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہدایت کے باوجودایک ہفتے سے دوبارہ مؤثر کارروائیاں نظر نہیں آ رہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لاہور روڈ پر رات گئے نوجوانوں کی جانب سے خطرناک انداز میں ون ویلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، منچلے چند لمحوں کی نمائش کے لیے اپنی اور دوسرے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے لگے ، شہریوں نے ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او کے نوٹس کے بعد ڈی ایس پی ٹریفک کچھ روز متحرک دکھائی دیئے ، تاہم شہریوں کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے دوبارہ مؤثر کارروائیاں نظر نہیں آ رہیں، رات کے وقت ٹولیوں کی شکل میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کی گشت بڑھائی جائے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ محض شوق یا تفریح نہیں بلکہ کسی بھی وقت جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہے ، والدین بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں کیونکہ حادثے کے بعد پچھتاوا اور افسوس کسی کی زندگی واپس نہیں لا سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments