میانی چک نظام کے قریب طالب علم کوقتل کر دیا گیا

میانی چک نظام کے قریب طالب علم کوقتل کر دیا گیا

اطلاع ملی کہ بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہو گیا، وہاں پہنچے تو لاش پڑی تھی مدعی کا دوافراد پر شک کا اظہار ،لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میانی منتقل

میانی (نامہ نگار ) میانی چک نظام کے قریب 18 سالہ کالج طالب علم کوبے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ مقتول دارارقم کالج پنڈ دادنخان کا طالب علم تھا تھانہ میانی پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں 2 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ محلہ ریحان کالونی کھیوڑہ (تحصیل پنڈ دادنخان) کے رہائشی محمد بلال ریحان نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کا 18 سالہ بیٹا احمد بلال، جو دارارقم کالج پنڈ دادنخان میں فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا، صبح 7:40 پر اپنی موٹر سائیکل پر کالج کے لیے نکلا۔ دوپہر 3:15 پر انہیں اطلاع ملی کہ چک نظام کے پاس ان کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے ۔مدعی کے مطابق اطلاع ملنے پر جب وہ دیگر افراد کے ہمراہ چک نظام ریلوے ٹریک پر پہنچے تو وہاں احمد بلال کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی مدعی نے درخواست میں نامزد ملزمان علی آصف اور بلال سلیم پر شک کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے مل کر اس کے بیٹے کو قتل کیا ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹرمیانی منتقل کر دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...