کار کی موٹرسائیکل اور رکشے سے ٹکر، طالبعلم جاں بحق، 2زخمی
کار کی موٹرسائیکل اور رکشے سے ٹکر، طالبعلم جاں بحق، 2زخمی پولیس نے حادثے میں ملوث کار ڈرائیور عبدالرحمن کو گرفتار کرکے کار قبضے میں لے لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عزیز بھٹی ٹاؤن کے قریب تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل اور چنگ چی رکشے سے خوفناک ٹکر، جی پی آئی کالج کا 18 سالہ طالب علم علی حسن جاں بحق جبکہ 17 سالہ طالب علم سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122 کے مطابق کار سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل اور چنگ چی رکشے سے ٹکرا گئی، حادثے میں علی حسن جان کی بازی ہار گیا جبکہ زخمیوں 17سالہ سبطین اور 55سالہ رفاقت کو طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی جس پر پولیس نے حادثے میں ملوث کار ڈرائیور عبدالرحمن کو گرفتار کرکے کار قبضے میں لے لی۔، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments