فاطمہ جناح روڈ کو دو رویہ ہونا چاہیے ،کسی تاجر کو بیروزگار نہ کیا جائے ،صدر عبدالرزاق ڈھلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح روڈ کو دو رویہ ہونا چاہیے مگر اس کی آڑ میں کسی تاجر کو بیروزگار نہ کیا جائے دکانیں قائم رہنی چاہیے کیونکہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں۔
وہ تاجروں بھائیوں کی وجہ سے ہیں اور تاجر ہمارا سرمایہ ہے سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ ن ضلع سرگودھا کے صدر عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ یقینا فاطمہ جناح روڈ کو دو رویہ کرنے سے ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی مگر اسے دو رویہ کرنے کی آڑ میں کسی کو دکانیں گرانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔کیونکہ یہاں پر ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ یہ روڈ اس قدر کشادہ ہے کہ دکانیں گرائے بغیر بھی دو رویہ کیا جا سکتا ہے درمیان میں چھوٹا ڈیوایٔڈر بنا کر اسے دو رویہ کیا جائے تاکہ آمد و رفت میں رکاوٹ نہ پڑے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments