سیاسی دباؤ یا چمک مین روڈ پر دوبارہ تجاوزات قائم ہونا شروع

 سیاسی دباؤ یا چمک مین روڈ پر دوبارہ تجاوزات قائم ہونا شروع

انتظامیہ،پیرا فورس اور انکروچمنٹ آفسیر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)سیاسی دباؤ یا چمک مین روڈ پر دوبارہ تجاوزات قائم ہونا شروع ہو گئیں ہیں۔مین روڈ پر وٹرنری ہسپتال اور چوک سیم نالا پر دوبارہ کھوکھے رکھنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ پیرا فورس کا گشت بھی جاری ہے ۔قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا گیا تھڑے مسمار کئے گئے مین روڈ پر ٹریفک جام کا مسعلہ حل ہوا مگر سیاسی دباؤ یا مک مکا ایک بار پھرکھوکھے مالکان نے سڑک پر کھوکھے سجا لئے ہیں تحصیل انتظامیہ،پیرا فورس اور انکروچمنٹ آفسیر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں شہری حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ تجاوزات قائم کروانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...