پختہ تجاوزات مسمار، بھاری سامان قبضے میں لے لیا

پختہ تجاوزات مسمار، بھاری سامان قبضے میں لے لیا

بازاروں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے آپریشن جاری رکھا جائے گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اردو بازار میں تجاوزات کے خلاف میونسپل کارپوریشن کا گرینڈ آپریشن، پختہ تجاوزات مسمار، بھاری سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ انکروچمنٹ انسپکٹرز ملک منصور، عمر گجر اور محمد امجد نے عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اردو بازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں دکانوں کے باہر قائم غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات ختم کر دیں جبکہ سرکاری جگہوں پر رکھا گیا بھاری سامان بھی قبضے میں لے لیا۔ ذمہ دار دکانداروں کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے ، میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق بازاروں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...