ججز اب من پسند فیصلے نہیں کرسکتے :گورنر پنجاب

ججز اب من پسند فیصلے نہیں کرسکتے :گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کی بنیاد کوئی ڈیل نہیں، یہ سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ تھا۔

گورنر ہائوس میں ترمیم کی منظوری  کے حوالے سے پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ عدلیہ کا ایگزیکٹو معاملات میں دخل نہیں ہونا چاہیے ،  انیسویں ترمیم میں ججز تعیناتی کا طریقہ کار خراب کر دیا گیا تھا۔آئینی ترمیم سے اب ججز من پسند فیصلے نہیں کرسکتے ،ترمیم کی منظوری چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی محنت سے ہوئی ، اگر کچھ لوگ ترمیم پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو انکی مرضی ہے ، پی ٹی آئی ججز تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں شامل نہیں ہوئی اس معاملے میں کسی کو نہیں اٹھایا گیا۔ کسی نے غلط کیا تو اسکی سزا اس کو کاٹنی پڑے گی۔ گورنر نے کہا ترمیم سے بینظیر بھٹواور نواز شریف کے درمیان چارٹر آف ڈیموکریسی کو مکمل کیا گیا ،پی ٹی آئی کا وطیرہ بن گیا ہے کہ ہر درست عمل کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دینا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں