چیئرمین واپڈا کامہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ

چیئرمین واپڈا کامہمند ڈیم  ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ  ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں دریائے سوات پر زیر تعمیر مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

ممبر واٹر واپڈا عاصم رؤف خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔چیئرمین واپڈا نے اہم سائٹس پرجاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کے لیے ایک اہم قومی منصوبہ ہے ۔ انہوں نے واپڈا کی پراجیکٹ ٹیم، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کو تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے ، تکنیکی معیار اور بہترین کوالٹی سٹینڈرڈز پر عملدرآمد یقینی بنانے اور پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...