بانی کا علاج ملک میں ممکن ،سہیل آفریدی پر مقدمات :اختیار ولی

 بانی کا علاج ملک میں ممکن ،سہیل آفریدی پر مقدمات :اختیار ولی

عمران خان نے اپنی ضد سے جماعت اور خود کو موجودہ صورتحال تک پہنچایا حکومت حقائق چھپا رہی :شوکت یوسفزئی،’’دنیا مہربخاری کیساتھ ‘‘میں گفتگو

 لاہور (دنیا نیوز)دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا علاج پاکستان میں ممکن ہے ، جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک اس لئے جانا پڑا تھا کہ ان کا علاج یہاں ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ضد کے باعث خود اپنی جماعت اور خود کو اس صورتحال تک پہنچایا۔ اختیار ولی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حوالے سے کہا کہ وہ خود روپوش ہوئے اور بعد ازاں حفاظتی تحویل کی درخواست کی۔ ان کے مطابق چیف سیکرٹری نے آئی جی کو انہیں محفوظ تحویل میں لینے کی ہدایت کی، جبکہ سہیل آفریدی کے خلاف مقدمات  ہیں اور چارج شیٹ تیار ہونے کے بعد انہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اصل حقائق چھپا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ رات کے وقت طبی ٹیم بھیج کر قیدی کو نیند سے جگانا مناسب نہیں، انسانی حقوق اور قیدی کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا جانا چاہیے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو صحت کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔ شوکت یوسفزئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرون ملک علاج کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ان کا مؤقف ہے کہ پاکستان میں ہی ان کا درست علاج کیا جائے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہی اور عمران خان کی بیماری کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...