ای سی او وزراکونسل کا اجلاس، سیکرٹری جنرل پاکستان پہنچ گئے

ای سی او وزراکونسل کا اجلاس، سیکرٹری جنرل پاکستان پہنچ گئے

اجلاس 15 اور 16 نومبر کو ہوگا، پاکستان بطور میزبان نتیجہ خیز اجلاس کا منتظر

اسلام آباد (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان ای سی او کونسل آف منسٹرز کے 30 ویں اہم اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے جو 15 اور 16 نومبر کو منعقد ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ای سی او کونسل آف منسٹرز 2026 اور 2027 کے چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ مضبوط اور مستحکم ای سی او کیلئے علاقائی تعاون کی بحالی کے موضوع کے تحت علاقائی رہنمائوں کی میزبانی کررہا ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک نتیجہ خیز اجلاس کا منتظر ہے جس میں علاقائی تجارت کے فروغ، اقتصادی شراکت داریوں کو وسعت دینے اور نقل و حمل و تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...