حکومت نے 321 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کردیے

حکومت نے 321 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کردیے

کراچی(آئی این پی)اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے نیلامی میں 321 ارب کے ٹی بلز فروخت کردیے ۔

 مرکزی بینک کے مطابق حکومت نے 3 ماہ کے 52 ارب روپے کے بلز فروخت کیے اور 3ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1.48 فیصد کم ہوکر 17.49 فیصد رہی۔ حکومت نے 6 ماہ کے 144 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے اور 6ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1.01 فیصد کم ہوکر 17.74 فیصد رہی جبکہ 12 ماہ کے 125 ارب  کے بلز بھی بیچے گئے ، 12 ماہ کے بلزکی کٹ آف ایلڈ 74 بیسزپوائنٹس کم ہوکر16.99 فیصدرہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں