اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،86ہزارکی حدعبور

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،86ہزارکی حدعبور

کراچی(آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔کے ایس ای100انڈیکس807پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار کی نفسیاتی حدعبورکرتے ہوئے 86057 پر جا پہنچا۔۔

 اس دوران سرمایہ کاروں کو 113ارب روپے کا منافع ہواجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 112کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 60.44فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ماہرین کے مطابق آئینی ترمیم کی کامیابی کے بعد سیاسی افرا تفری میں کمی کے امکان، اسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ میں معاشی اشاریوں میں بہتری کی نوید اور زرمبادلہ ذخائر 11 ارب ڈالر سے بڑھ جانے کے ساتھ نئی کمپنیوں کی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل لسٹنگ کی خبروں پرسرمایہ کاروں نے خریداری میں دلچسپی لی ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 241 پوائنٹس کے اضافے سے 27044 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس54927پوائنٹس سے بڑ ھ کر55449پوائنٹس پر جاپہنچا۔مجموعی سرمایہ بڑھ کر112کھرب90ارب روپے ہوگیا۔ پیر کو 19 ارب روپے مالیت کے 47کروڑ49لاکھ49ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں