ڈالر مہنگا، سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

ڈالر مہنگا، سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قدربڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں گھٹ گئی ،ادھرسونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے کے اضافے سے 277.69 روپے پر جا پہنچا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر31 پیسے کی کمی سے 278.75روپے پرآگیا،اسی طرح یورو56پیسے کی کمی سے 302.05روپے اورپاؤنڈ 88پیسے کی نمایاں کمی سے 362.75روپے پر آگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کے اضافے سے 2726 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقومی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3ہزار 150روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں