چین کو گوشت کی برآمدات 3.3ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

چین کو گوشت کی برآمدات 3.3ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

بیجنگ (آئی این پی )جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ (جی اے سی سی )کے مطابق رواں سال کے پہلے 9ماہ جنوری تا ستمبر کے دوران پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 3.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر غلام قادر نے سی ای این کو بتایا کہ چینی صارفین اپنے کھانوں کے انتخاب میں زیادہ مہم جو بن رہے ہیں اور پاکستان جیسے ممالک سے اعلی معیار کے گوشت کو آزمانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ گوشت کی پیداوار میں ملک کی، خاص طور پر بیف اور مٹن میں بھر پور روایت چینی صارفین کی ترجیحات کے ساتھ اچھی طرح مطابقت رکھتی ہے ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان نے جنوری سے ستمبر 2024 کے دوران 3.371 ملین ڈالر مالیت کا 694 ٹن گوشت برآمد کیا جبکہ منگولیا نے اسی عرصے میں 10.24 ملین ڈالر مالیت کے 2410 ٹن برآمد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں