جولائی تا ستمبر:بیرونی سرمایہ کاری میں 70فیصداضافہ

جولائی تا ستمبر:بیرونی سرمایہ کاری میں 70فیصداضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے 3ماہ (جولائی تا ستمبر)کے دوران بیرونی سرمایہ کاری 70 فیصد اضافے سے 90 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے دوران ملک میں 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ ہوئی۔ ملکی نجی شعبے میں ساڑھے 38 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ سے پونے 5 کروڑ ڈالر نکالے گئے ہیں۔رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران ملکی نجی شعبے میں 77 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں