ڈالر مزید مہنگا، سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند سطح پر

ڈالر مزید مہنگا، سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند سطح پر

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا، ادھر سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کے اضافے سے 277.74روپے ر وپے پر جاپہنچا۔یادرہے کہ پیر کو انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپیہ 277.69 روپے پر بند ہوا تھا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 278.72 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے پہلی بار 2737 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1100روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے کی نئی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 943 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے کا ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں