یونائیٹڈ بزنس گروپ کا پاک، ملائیشیا معاہدوں کا خیرمقدم

یونائیٹڈ بزنس گروپ کا پاک، ملائیشیا معاہدوں کا خیرمقدم

کراچی(این این آئی)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں زبیر طفیل، خالد تواب ودیگر نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو اہم معاہدوں پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے، جو اقتصادی تعاون میں اضافے کا راستہ ہموار کریں گے۔

ان معاہدوں میں ٹڈاپ اور ملائیشیا کی ایکسٹرنل ٹریڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت شامل ہے، اور حلال تجارت میں دونوں ممالک کی کاروباری کونسلوں کے درمیان تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان پیشرفتوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں میں اعتماد کو مزید مستحکم کیا ہے جس سے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعلقات میں توسیع کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں