آدم جی انشورنس نے بی سی ایس آر ایوارڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

آدم جی انشورنس نے بی سی ایس آر ایوارڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کراچی(بزنس ڈیسک)آدم جی انشورنس کمپنی لمیٹڈ نے ایک بار پھر 2023 کے بیسٹ کارپوریٹ اینڈ سسٹین ایبلٹی رپورٹ (بی سی ایس آر)ایوارڈز میں انشورنس کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی)اور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے پی) کے زیر اہتمام یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب آدم جی انشورنس کو کارپوریٹ گورننس اور پائیداری رپورٹنگ میں بہترین کارکردگی کیلئے تسلیم کیا گیا ہے ۔یہ ایوارڈ آدم جی انشورنس کے چیف فنانشل آفیسر عاصم ناگی کو ایس ای سی پی کے چیئرمین اور آئی سی اے پی اور آئی سی ایم اے پی کے کونسل ممبران نے پیش کیا۔ یہ تقریب پاکستان کے کارپوریٹ ماحول میں شفافیت، ریگولیٹری تعمیل اور پائیداری کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں