ڈالر کی قدرمیں اضافہ ،تولہ سونا1600روپے مہنگا

 ڈالر کی قدرمیں اضافہ ،تولہ سونا1600روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں بدھ کو ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ادھر سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر12پیسے کے اضافے سے 277.96روپے پر جاپہنچا۔یاد رہے کہ منگل کو ڈالر277.84روپے پر بند ہواتھا۔دوسری جانب عالمی بلین سونا 16ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالرفی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1600روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے اوردس گرام 1372 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے پرجاپہنچا۔یاد رہے منگل کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت3400روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں