موسم سرما کا آغاز ،چائے کی درآمد میں 18 فیصد اضافہ

موسم سرما کا آغاز ،چائے کی درآمد میں 18 فیصد اضافہ

اسلام آباد(آئی این پی )موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں چائے کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گیا۔ رواں ماہ معمول سے 18.6 فیصد اضافی چائے درآمد کی گئی۔

پاکستان ٹی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ماہ ستمبر کے دوران ایک کروڑ کلو گرام سے زائد جب کہ ماہ اکتوبر کے دوران ایک کروڑ 10 لاکھ کلو گرام سے زائد چائے درآمد کی گئی تھی جب کہ رواں ماہ نومبر کے دوران اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ کلوگرام چائے درآمد کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ 32 لاکھ ڈالر کی چائے میں ایک کروڑ 14 لاکھ کلو گرام کالی اور 7 لاکھ کلو گرام سبزچائے شامل ہے ۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں 40 سے 50 فیصد تک کالی چائے کی پتی مختلف ذرائع سے اسمگل ہو کر بھی آ رہی ہے ۔ چائے کی درآمد سے متعلق ممالک کے نام بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ممالک سے پاکستان چائے درآمد کر رہا ہے ان میں کینیا، بنگلہ دیش، چین، ویتنام سمیت 13 ممالک شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں