وسطی ایشیا ئی ممالک کو برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
لاہور(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر)کے دوران وسطی ایشیا ء کے پانچ ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں 1.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران مشرق وسطی کے پانچ ممالک بشمول قزاقستان ، کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 67.11 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک کو 66.38 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔