رضوانہ شاہد ویمن ٹریڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ایڈووکیسی کمیٹی کی کنوینر مقرر
کراچی(آن لائن)پاکستان بزنس گروپ ویمن ونگ کی چیئرپرسن، رضوانہ شاہد کو ایف پی سی سی آئی کی مرکزی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے "ویمن ٹریڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ایڈووکیسی" کی کنوینر مقرر کردیا گیا ۔
یہ تقرری خواتین کو تجارت، کاروبار، اور ایڈووکیسی میں بااختیار بنانے کے لیے ایف پی سی سی آئی کے عزم کی عکاس ہے ۔ رضوانہ شاہد کی قیادت میں یہ کمیٹی خواتین کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں میں شمولیت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔