ڈالر مزید مہنگا،تولہ سونا 273400روپے پر مستحکم

ڈالر مزید مہنگا،تولہ سونا 273400روپے پر مستحکم

کراچی(بزنس ڈیسک)بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ اور شرح سود میں کمی کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔۔

ادھرسونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر15پیسے کے اضافے سے 279.56روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر17پیسے کے اضافے سے 279.59روپے کاہوگیا۔بین الاقوامی ریسرچ کمپنی ٹریس مارک کے مطابق بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث 27دسمبر تک پاکستانی روپیہ دباؤ کی زد میں رہے گا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2622ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2لاکھ73ہزار400روپے پرمستحکم رہا،اسی طرح دس گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے پر برقراررہاجب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3350 روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں