گیس ٹیرف میں اضافے سے عوام اور صنعتی شعبہ متاثر ہو گا،شیخ اصغر
فیصل آباد(آن لائن)سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپپٹما )حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر گیس ٹیرف میں اضافہ سے عوام اور صنعتی شعبہ متاثر ہو گا ۔
گیس مہنگی کرنے سے عوام پر بوجھ میں کم از کم 847 ارب روپے کا اضافہ ہو گا مگر ساتھ ہی گیس شعبے کا گردشتی قرضہ بھی کم ہو جائے گا ۔ اوگرا کی سفارش پر پنجاب اور کے پی کے گیس ٹیرف میں 8.7 فیصد جبکہ بلوچستان اور سندھ میں 25.78 فیصد 361 روپے ٹی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔