آئی ٹی سی این ایشیا کا کامیاب اختتام، 800 اسٹالز لگائے گئے

 آئی ٹی سی این ایشیا کا کامیاب اختتام، 800 اسٹالز لگائے گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ٹی سی این ایشیا 2026 ایکسپو سینٹر لاہور میں کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ایونٹ سے متوقع معاشی اثرات 750 ملین ڈالر سے زائد بتائے جارہے ہیں۔

ایونٹ کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام کیا گیا ۔تین روزہ نمائش ایس آئی ایف سی کی سرپرستی اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے اسٹریٹجک تعاون سے منعقد ہوئی۔ نمائش میں 800 سے زائد اسٹالز لگائے گئے اور 75 ہزار سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں