ایچ بی ایل زرعی سروسزلمیٹڈ کی جانب سے خوشیاں دا میلہ فیسٹیول کا انعقاد
کراچی (بزنس ڈیسک) ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ جو کہ ایچ بی ایل کاذیلی ادارہ ہے نے دیہی سطح پر منفرد اور تاریخی اقدام خوشیاں دا میلہ کاآغاز کیا ہے۔
یہ پاکستان کے زرعی علاقوں کے لیے مخصوص اپنی نوعیت کا پہلا زرعی کمیونٹی فیسٹیول ہے ۔ میلے کی افتتاحی تقریب چک 305-ای بی، بوریوالا میں منعقد ہوئی جو ایک مکمل دیہی ماحول پر مشتمل مقام ہے ۔خوشیاں دا میلہ کو ایک خاندانی اور دیہی تہوار کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے جہاں پر شرکاء کیلئے مفت کھانے کے اسٹالز، بذریعہ قرعہ اندازی ہزاروں روپے کے نقد انعامات اور بچوں کی تفریح کیلئے مفت جھولے بھی لگائے گئے جس سے میلہ میں شریک کسانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کیا گیا ۔ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ خوشیاں دا میلہ جیسی تقریبات کا انعقاد ہمارے اس یقین کی عکاسی ہے جس میں ہم کسانوں کیلئے ایک مربوط زرعی خدمات کا پلیٹ فارم تیار کر رہے ہیں ۔ایچ بی ایل زرعی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر محمد عمرنے کہا کہ خوشیاں دا میلہ کسانوں تک ان کی اپنی زمین پر، احترام اور شمولیت کے احساس کے ساتھ پہنچنے کا ذریعہ ہے۔