گل پلازہ کے دکانداروں کیلئے جلد عارضی دکانوں کا بندوبست کرینگے، جاوید بلوانی

گل پلازہ کے دکانداروں کیلئے جلد عارضی دکانوں کا بندوبست کرینگے، جاوید بلوانی

کراچی(آئی این پی)کراچی چیمبر کے سابق صدر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ گل پلازہ کے دکانداروں کیلئے جلد عارضی دکانوں کا بندوبست کریں گے۔

کراچی چیمبر کے سابق صدر جاوید بلوانی نے گل پلازہ سانحے کے بعد مارکیٹوں میں حفاظتی انتظامات کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔جاوید بلوانی نے کہا کہ مارکیٹوں میں فائر الارم نہ ہونے کی وجہ سے یہ انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن گیا، اگر مارکیٹوں میں فائر الارم ہوتے تو شاید کوئی جانی نقصان نہ ہوتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پھولوں کی دکان میں آگ لگی اور آگ لگنے سے لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر مارکیٹس میں آگ کے سانحات میں کسی کی جان نہیں گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں