رائس سیکٹر کیلئے پراجیکٹ کی منظوری پر برآمد کنندگان میں تحفظات

 رائس سیکٹر کیلئے پراجیکٹ کی منظوری پر برآمد کنندگان میں تحفظات

صرف ایک شعبے کو فنڈ کی فراہمی درست نہیں ہے ، چیئرمین ہوزری ایکسپورٹرز

کراچی (بزنس رپورٹر )ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹرز کے حالیہ اجلاس میں رائس سیکٹر کیلئے ایک پراجیکٹ کی یکطرفہ منظوری پر برآمد کنندگان میں تحفظات پیدا ہو گئے۔ پاکستان ہوزری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بابر خان نے کہا کہ صرف ایک شعبے کو فنڈ کی فراہمی درست نہیں ، حکومت کو تمام ایکسپورٹ سیکٹرز کو یکساں سپورٹ فراہم کرنی چاہیے۔ بابر خان نے واضح کیا کہ تمام برآمدی شعبوں کو مسابقتی چیلنجز کا سامنا ہے اور کسی ایک شعبے کو ترجیح دینا غیر منصفانہ ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِتجارت کی جانب سے پی ایچ ایم اے اور کراچی چیمبر کے اجلاس کو موخر کرنے کی سفارش کے باوجود اجلاس بلا کر ایجنڈا منظور کر لیا گیا جو باعثِ تشویش ہے ۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت کوکسی انفرادی شعبے کی بجائے تمام برآمدی شعبوں کو سپورٹ کرنی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں