گلفوڈ 2026 میں پاکستان پویلین کا دبئی میں افتتاح

گلفوڈ 2026 میں پاکستان پویلین کا دبئی میں افتتاح

دبئی(بزنس ڈیسک)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)نے دنیا کی سب سے بڑی خوراک و مشروبات کی تجارتی نمائش گلفوڈ 2026 میں اپنی اب تک کی سب سے بڑی شرکت کے موقع پر دبئی میں پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

گلفوڈ کے 31ویں ایڈیشن میں 195 ممالک سے تعلق رکھنے والے 8,500 نمائش کنندگان کی جانب سے 15 لاکھ سے زائد مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں، جو خوراک و مشروبات کے 12 سے زائد شعبوں پر محیط ہیں۔ رواں سال ٹڈاپ کی سرپرستی میں ریکارڈ 67 پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جبکہ 75 کمپنیاں آزادانہ طور پر شریک ہیں۔ یہ کمپنیاں چار خصوصی پویلینز میں نمائش کر رہی ہیں، جن میں چاول، دالیں و اجناس، ورلڈ فوڈ، مشروبات، اور گوشت و پولٹری کے شعبے شامل ہیں۔ قابلِ ذکر طور پر چاول کے شعبے سے 30 کمپنیاں ٹڈاپ کے تحت شریک ہیں۔نمائش کے افتتاحی روزٹڈاپ کے ڈائریکٹر جنرل (ایگرو ڈویژن)عطر حسین کھوکھر، پاکستان کے قونصل جنرل دبئی حسین اور ٹریڈقونصلر نے دبئی ایکسپو سٹی اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹرمیں قائم پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔قونصل جنرل نے کہا کہ گلفوڈ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شرکت ہماری معاشی سفارت کاری اور برآمدات پر مبنی ترقی کے عزم کی واضح عکاس ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں