فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد سرمایہ کاری و تجارتی مواقع کی تلاش کیلئے جدہ روانہ
لاہور(اے پی پی)جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز پر مشتمل وفد وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن کی قیادت میں اتوار کوجدہ کے دو ہفتوں کے اسٹریٹجک دورے پر روانہ ہو گیا۔
دورے کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری، باہمی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے ۔روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سیف الرحمن نے کہا کہ وفد سعودی درآمد کنندگان، سرمایہ کاروں، چیمبرز کے نمائندوں اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا تاکہ پاکستانی غذائی مصنوعات کو فروغ دیا جا سکے اور جنوبی پنجاب میں جدید فوڈ پروسیسنگ اور کولڈ چین انفرااسٹرکچر ، خصوصا اسنیکس میں سرمایہ کاری حاصل کی جا سکے۔