سارک چیمبر کے صدر چندی راج ڈھکل کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ
اسلام آباد(اے پی پی)سارک چیمبرکے صدر چندی راج ڈھکل نے ایف پی سی سی آئی پریذیڈنٹ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر فیڈریشن عاطف اکرام سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے عاطف اکرامکو سارک کا صدر منتخب ہونے اور سینئر نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران تنظیمی امور، خطے میں کاروبار اور تجارت کے فروغ اور سارک کی بزنس آرگنائزیشن کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔