ای سی او ممالک میں اقتصادی تعلقات کا فروغ اہم ہے ، وفاقی چیمبر
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی چیمبرکے صدر عاطف اکرام شیخ نے ای سی او ممبر ممالک کی بزنس کمیونٹی کیلئے خصوصی ویزہ اسٹیکر کے اجرا کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک میں باہمی تجارت و اقتصادی تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔۔
صدر ایف پی سی سی آئی،ای سی او سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید نے ملاقات کی جس میں ای سی او اور اس کی بزنس باڈی کے درمیان تعاون بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔