مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 83,260 لاٹس رہا
سودوں کی تعداد26.805 ارب رہی،زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 83,260 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 26.805 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔زیادہ کاروبار گولڈ (10.870ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد سی او ٹی ایس (5.762 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (3.943 ارب روپے )، پلاٹینم (1.626 ارب روپے )، کروڈ آئل (1.297 ارب روپے )، جاپان ایکویٹی 225 (611.385 ملین روپے )، برینٹ (496.702 ملین روپے)، سویابین (431.225 ملین روپے)، ایس اینڈ پی 500 (407.452 ملین روپے )، کاپر (316.568 ملین روپے)، گندم (289.726 ملین روپے )، ڈی جے (250.506 ملین روپے)، کاٹن (167.974 ملین روپے)، ایلومینم (151.954 ملین روپے )، نیچرل گیس (91.194 ملین )، پلیڈیم (86.612 ملین ) اور کارن (6.452 ملین ) شامل رہے ۔