چاندی65،سونا1000روپے مہنگا،ڈالر3پیسے سستا
تولہ سونا4لاکھ 92ہزار 362،دس گرام 4لاکھ 22ہزار 121کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان برقرار رہا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 4700 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی ۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 65 روپے کے اضافے سے 9204 روپے ہوگئی۔ادھراسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 278.62 روپے پربند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 278.65 روپے پر بند ہوئی تھی۔